’’میرا کیریئر میری مرضی‘‘، ریٹائرمنٹ کے سوال پر محمد حفیظ کا جواب

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 18 اگست 2019
میں اپنے کیریئر کا فیصلہ خود کروں گا، آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

میں اپنے کیریئر کا فیصلہ خود کروں گا، آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

لاہور: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میرا کیریئر میری مرضی، میں ہمت ہارنے والوں سے نہیں ہوں، اپنی مرضی سے مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔

سوشل میڈیا پر پرستاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ میں اپنے کیریئر کا فیصلہ خود کروں گا،ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم میں کوئی اختلافات نہیں تھے،انھوں نے بابر اعظم اور امام الحق کو اپنے فیورٹ کرکٹرز قرار دیا۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ سینٹرل کنٹریکٹ پانے والے کرکٹرز کی فہرست سے باہر ہوچکے، آئندہ ایونٹس کی تیاری کے لیے کنڈیشننگ کیمپ میں بھی ان کو مدعو نہیں کیا گیا، بظاہر ان کی قومی ٹیم میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ چکا تاہم وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔