شاہد آفریدی کا پشاور اسکول اور ملتان ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پشاور میں اسکول کی چھت گرنے اور ملتان کے قریب ٹرین حادثے نے دل غمگین کر دیا، شاہد آفریدی


ویب ڈیسک October 15, 2026

شاہد آفریدی نے افسوسناک حادثات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں اسکول کی چھت گرنے اور ملتان کے قریب ٹرین حادثے نے دل غمگین کر دیا۔ معصوم بچوں اور بے گناہ انسانوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے جبکہ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 33 بچے اور 2 ٹیچرز جاں بحق جبکہ 50 افراد زخمی ہوگئے جبکہ گزشتہ روز ملتان میں شیرشاہ پل کے قریب ٹرین پٹڑی سے اترجانے کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔