جعلی اکاؤنٹس کیس میں دبئی کا شہری ناصر عبداللہ لوتھا وعدہ معاف گواہ بن گیا

ویب ڈیسک  پير 19 اگست 2019
میری ملاقات ایوان صدر میں عبدالغنی مجید سے ہوئی، انہوں نے مجھے کام کی پیشکش کی، ناصر عبداللہ لوتھا فوٹو:فائل

میری ملاقات ایوان صدر میں عبدالغنی مجید سے ہوئی، انہوں نے مجھے کام کی پیشکش کی، ناصر عبداللہ لوتھا فوٹو:فائل

 اسلام آباد: آصف علی زرداری اور دیگر بڑی شخصیات کے خلاف جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں دبئی کا شہری ناصر عبداللہ لوتھا وعدہ معاف گواہ بن گیا۔

دبئی کا شہری ناصر عبد اللہ لوتھا جعلی بنک اکاؤنٹس میں وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے اور اس نے عید الاضحیٰ سے قبل پاکستان آکر نیب کو بیان بھی ریکارڈ کرادیا ہے۔

ناصر عبداللہ لوتھا نے نیب کو بیان میں کہا کہ میری ملاقات ایوان صدر میں عبدالغنی مجید سے ہوئی اور انہوں نے مجھے ملکر کام کرنے کی پیشکش کی، تاہم میں نے اپنا کام کیا اور کوئی کمیشن نہیں لیا۔

کیس کا پس منظر؛

ایف آئی اے نے درجنوں جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا ہے جن کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

اس کیس میں آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید، عبدالغنی مجید، سابق چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی سمیت متعدد افراد گرفتار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔