انگلش ٹی 20 بلاسٹ میچ میں محمد عامر کی 4 وکٹیں

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 24 اگست 2019
لیفٹ آرم پیسر نے 29رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لیفٹ آرم پیسر نے 29رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لندن: انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میں پاکستانی پیسر محمد عامر نے 29رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میں محمد عامر کی شاندار کارکردگی نے ایسیکس کو سسیکس کیخلاف9 رنز سے کامیابی دلا دی، لیفٹ آرم پیسر نے 29رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

ناکام سائیڈ 9 وکٹ پر 159 رنز بنا پائی، ڈیوڈ ویسی 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اس سے قبل فاتح ٹیم نے 5 وکٹ پر 168رنز اسکور کیے، ڈین لورینس نے 59 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔