- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
پی سی بی کا امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے سالانہ ورکشاپ پروگرام کا اعلان
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے سالانہ ورکشاپ کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی نے امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے سالانہ ورکشاپ کے پروگرام کا اعلان کردیا جس میں ملک بھر کے میچ آفیشلز کو جدید قوانین سے آگاہی دی جائے گی۔ ورکشاپ میں میچ آفیشلز کو پلینگ کنڈیشنز، کوڈ آف کنڈکٹ اور لباس کے قوانین سے روشناس کرایا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق امپائرز ورکشاپ 25 سے 27 اگست تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گی، 29 سے 31 اگست تک امپائرز ورکشاپ راولپنڈی میں رکھی گئی ہے جب کہ 3 ستمبر سے 5 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں یہ ورکشاپ طے ہے۔
میچ ریفریز کے لیے ورکشاپ کا آغاز 6 ستمبر سے ہوگا، قذافی اسٹیڈیم میں یہ سلسلہ 8 ستمبر تک جاری رہے گا، امپائرز ورکشاپس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب کنڈکٹ کریں گے۔ میچ ریفریز ورکشاپ کا انتظام احسن رضا اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری محمد انیس کے سپرد کیاگیا ہے۔
پی سی بی کے منیجر امپائرز اینڈ ریفریز بلال قریشی ورکشاپس کی نگرانی کریں گے، ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد ملک بھر کے میچ آفیشلز کو جدید قوانین سے آگاہی دینا ہے، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید کے مطابق پی سی بی کے پاس بہترین میچ آفیشلز ہیں، آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے آغاز سے قبل ورکشاپس امپائرز اور ریفریز کے لیے سودمند ثابت ہوں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔