- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی وعمران خان کی رہائی کیلیے ریلی کا اعلان
- ہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
نیکی کا انعام: کروڑوں روپے کی لاٹری نکل آئی!
نارتھ کیرولائنا: کہتے ہیں کہ جو لوگ دوسروں کے ساتھ اچھائی کرتے ہیں، ان کے اپنے ساتھ بھی اچھا ہوتا ہے۔ اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ صرف کتابی بات ہے اور حقیقی دنیا میں ایسا ناممکن ہے تو یہ خبر آپ ہی کےلیے ہے۔
خبر یہ ہے کہ اپنی سہیلی کی مدد کرنے والی ایک امریکی خاتون کی تقریباً تین لاکھ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے جس کی پاکستانی روپوں میں مالیت تقریباً 4 کروڑ 62 لاکھ روپے بنتی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ یہ لاٹری دراصل انہیں اپنی سہیلی کے کام آنے کے صلے میں بطور انعام ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، نارتھ کیرولائنا میں ولمنگٹن کی رہائشی خاتون ڈیبرا ڈینٹن اپنی سہیلی کا بہت خیال رکھتی ہیں اور اس کے مختلف کام کرتی رہتی ہیں۔ وہ اپنی سہیلی کو اس کے گھر کا سودا سلف تک لا کر دیتی ہیں اور جب بھی اسے ضرورت ہوتی ہے تو ڈیبرا اسے اپنی کار میں بٹھا کر مطلوبہ جگہ لے جاتی ہیں اور پھر واپس بھی لاتی ہیں۔
دو ہفتے پہلے ان کی سہیلی نے کچھ گھریلو سامان کی خریداری کےلیے لفٹ مانگی تو وہ فوراً تیار ہوگئیں۔ خریداری کےلیے دکان میں داخل ہوتے وقت سہیلی نے ڈیبرا سے فرمائش کی کہ وہ ایک مشترکہ دوست کےلیے لاٹری ٹکٹ خرید لے۔ یہ ٹکٹ خرید کر ڈیبرا نے اپنی سہیلی کی فرمائش پوری کردی، اور اس کے بعد اپنے لیے بھی اسی لاٹری کا ایک اور ٹکٹ خرید لیا۔
حیرت انگیز طور پر اگلی صبح جب لاٹری کے انعامات کا اعلان ہوا تو اسی نمبر کے ٹکٹ پر 289,503 ڈالر کا جیک پاٹ انعام نکل آیا۔ پہلے تو ڈیبرا کو یقین نہیں آیا لیکن تصدیق ہونے کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دراصل اُس نیکی کا انعام ہے جو وہ اپنی مجبور دوست کے ساتھ برسوں سے کرتی آرہی ہیں۔
اب وہ اس انعامی رقم سے اپنے گھر کی باقی ماندہ قسطیں ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔