حکومت سندھ نجی اسکول کیخلاف کارروائی کرے والد عثمان

 اسکول میں سوئمنگ کلاس ہوتی تھی لیکن انسٹرکٹر نے غفلت برتی جس سے واقعہ پیش آیا


Staff Reporter August 29, 2019
11 سالہ عثمان مقامی قبرستان میں سپرد خاک،ہر آنکھ اشکبار،والدین غم سے نڈھال ہوگئے (فوٹو: ایکسپریس)

حبیب پبلک اسکول کے سوئمنگ پول میں گزشتہ روز ڈوبنے والے 11 سالہ عثمان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

حبیب پبلک اسکول کے سوئمنگ پول میں گزشتہ روز ڈوبنے والے11سالہ عثمان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر گلستان جوہر میں اس کی رہائشگاہ کے سامنے ادا کی گئی عثمان کا جسد خاکی جب گھر پہنچا تو کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی والدین غم سے نڈھال ہوگئے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور اراکین اسمبلی خرم شیر زمان، بلال غفار اور شہزاد قریشی بھی رہائش گاہ پہنچے اور تعزیت کا اظہار کیا ، متوفی عثمان کے والد ذیشان درانی کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے حکم کے باوجود اسکول میں کیمرے کیوں نہیں لگائے گئے ، وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ انصاف دلائیں ۔