گنی کے20 سالہ فٹبالر ہارٹ اٹیک کے بعد ایک بار پھر میدان میں اترنے کو تیار

میرا کیریئر خطرے میں نہیں ہے، میں جلد ہی ٹریننگ دوبارہ شروع کردوں گا، ترورے


AFP September 26, 2013
میرا کیریئر خطرے میں نہیں ہے، میں جلد ہی ٹریننگ دوبارہ شروع کردوں گا، ترورے فوٹو: اے ایف پی

گنی کے20 سالہ فٹبالر محمد ترورے ہارٹ اٹیک کے بعد ایک بار پھر میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔

چند روز قبل ان کے دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہوگئی تھیں جس پر فوری طور پر اسپتال داخل کرایا گیا تھا، ڈاکٹرز نے انھیں 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ترورے نے کہاکہ میرا کیریئر خطرے میں نہیں ہے، میں جلد ہی ٹریننگ دوبارہ شروع کردوں گا۔