بھتہ خوری میں ملوث مزید 49 پولیس افسران و اہلکار معطل

معطل اہلکاروں کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم


Staff Reporter September 26, 2013
شبہ ہے کہ پولیس اہلکاروں کے لیاری گینگ وار سے تعلقات ہیں اور وہ انھیں مبینہ طور پر خفیہ اطلاعات فراہم کرتے ہیں۔، فوٹو: فائل

جرائم کے اڈوں کی سرپرستی اور وہاں سے بھتہ وصولی کے الزام میں کراچی پولیس کے مزید 49 پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نے منشیات ، جوئے اور سٹے کے اڈوں کی سرپرستی اور وہاں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں مزید 38 پولیس افسران و اہلکاروں جن میں ایک سب انسپکٹر ، 2اے ایس آئی 13 ہیڈ کانسٹیبلز اور22 کانسٹیبلز کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ، ایس پی بلدیہ ٹائون شاہجان خان نے منشیات اور جوئے و سٹے کے اڈوں کی سرپرستی اور وہاں سے بھتہ خوری کرنے کے الزام میں اتحاد ٹائون اور سعیدآباد تھانے کے 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا، ایس پی شاہجہان نے بتایا کہ معطل کیے جانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل فاروق ، کانسٹیبلز ظہور ، بوٹا ، مجید ، بابر اور اخلاق شامل ہے جبکہ ایس پی سٹی فیصل بشیر نے جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کرنے والے ایک انسپکٹر اور 4 کانسٹیبلز کو معطل کر کے ان کے زیر استعمال موبائل فون کو بھی ضبط کرلیا ہے ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کو شبہ ہے کہ پولیس اہلکاروں کے لیاری گینگ وار سے تعلقات ہیں اور وہ انھیں مبینہ طور پر خفیہ اطلاعات فراہم کرتے ہیں۔