نوازالدین صدیقی پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کے دیوانے

فلم منٹو کی شوٹنگ کے دوران مومنہ مستحسن کا گانا سننے کے بعد سارے سین شوٹ کرائے، نوازالدین صدیقی


ویب ڈیسک September 02, 2019
فلم منٹو کی شوٹنگ کے دوران مومنہ مستحسن کا گانا سننے کے بعد سارے سین شوٹ کرائے، نوازالدین صدیقی۔ فوٹو : فائل

بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی آواز کے دیوانے نکلے۔

ایک انٹریو میں بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ فلم 'منٹو' کی شوٹنگ کے دوران پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا گانا 'تیرا وہ پیار' سنا کرتا تھا، فلم کی شوٹنگ کے دوران یہ گانا سننے کے بعد فلم کے سارے سین شوٹ کرائے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B13dU6Vnx65/"]

نوازالدین صدیقی نے کہا کہ جب بھی کوئی سین کرنے جاتا تھا تو ایک بار مومنہ مستحسن کا گانا سنا کرتا، اس گانے کا کوئی مقابل نہیں تھا اور یہ گانا سننے کے بعد میں اپنے ہی خیالوں میں گم ہوجاتا تھا۔

واضح رہے کہ 'تیرا وہ پیار' کوک اسٹوڈیو میں پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن اور عاصم اظہر نے گایا تھا جس کو مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔