جوکووک نے اپنی دوست جیلینا رسٹک سے منگنی کرلی

سوشل میڈیا کے ذریعے پرستاروں کو اطلاع دی، شادی کا وقت نہیں بتایا


Sports Desk September 27, 2013
سوشل میڈیا کے ذریعے پرستاروں کو اطلاع دی، شادی کا وقت نہیں بتایا۔ فوٹو: فائل

ورلڈ نمبر ون ٹینس پلیئر نووک جوکووک نے اپنی دوست جیلینا رسٹک سے منگنی کرلی۔

انھوں نے یہ اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے شائقین کو دی، نووک جوکووک نے جیلینا رسٹک کی اپنے ساتھ تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری منگیتر سے ملیے جو مستقبل کی میری بیوی ہیں۔



جیلینا رسٹک خود بھی سربیا سے تعلق رکھتی اور ان کی نووک جوکووک سے پرانی دوستی ہے، وہ ان کو اکثر کورٹس میں سپورٹ کرتی ہوئی دیکھی جاتی ہیں،وہ جوکووک کی چیریٹی فائونڈیشن کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔ ٹینس اسٹار نے یہ نہیں بتایا کہ دونوں کب تک شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔