اسکول روزسیزن گرامرکی رجسٹریشن معطل کرنے کافیصلہ مقتولہ نیہا سپردخاک

ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم اسکول کی رجسٹریشن اوراس کی مدت کاجائزہ لے گی جس کے بعدرجسٹریشن کی معطلی کانوٹیفکیشن کیاجائے گا


Safdar Rizvi September 27, 2013
ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم اسکول کی رجسٹریشن اوراس کی مدت کاجائزہ لے گی جس کے بعدرجسٹریشن کی معطلی کانوٹیفکیشن کیاجائے گا. فوٹو : محمد یٰسین / ایکسپریس

صوبائی محکمہ تعلیم نے اغواکے بعدقتل کی گئی بچی کے تعلیمی ادارے''روز سیزن'' گرامراسکول کی رجسٹریشن معطل کرنے کافیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزکی ٹیم آج اسکول کادورہ کرے گی۔

ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم اسکول کی رجسٹریشن اوراس کی مدت کاجائزہ لے گی جس کے بعدرجسٹریشن کی معطلی کانوٹیفکیشن کیاجائے گا،ڈائریکٹرجنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ منسوب صدیقی نے''ایکسپریس''کوبتایاکہ جمعے کودورے کے دوران اگراسکول کی رجسٹریشن کی مدت پوری ہونے یارجسٹریشن نہ ہونے کاعلم ہواتوپھرڈپٹی کمشنراورپولیس کی مدد سے اسکول کوبند کرادیاجائے گا۔دریں اثنامقتولہ نیہاریاست کی نماز جنازہ بھنگوریہ گوٹھ میں واقع الفاروق مسجدکے سامنے میدان میں اداکی گئی ۔

نماز جنازہ میں مقتولہ کے رشتے داروں، علاقہ مکینوں اور متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر و یونٹ انچارج کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مقتولہ کا جنازہ اٹھایا گیا توانتہائی رقت انگیزمناظر دیکھنے میں آئے،نیہاکو یاسین آباد قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔

 

مقبول خبریں