ایم اے سال اول پرائیویٹ عربی ریاضی سندھی کے نتائج کا اعلان

جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے تحت سیمینارآج ہوگا۔


Staff Reporter September 28, 2013
سیمینار کا موضوع ’’پاکستان کے مختلف معاملات میں ذرائع ابلاغ کا کردار ‘‘ہے فوٹو: فائل

KARACHI: جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے تحت ''پاکستان کے مختلف معاملات میں ذرائع ابلاغ کا کردار'' کے موضوع پر سیمینارآج صبح ساڑھے 10بجے ہوگا۔

سیمینار سے تعلیمی و دیگرامور کے ماہرین خطاب کریں گے، جامعہ کراچی کے تحت ایم اے سال اول پرائیویٹ عربی، تاریخ عمومی،ریاضی ،فارسی،فلسفہ اور سندھی کے سالانہ امتحانات2012 کے نتائج جاری کردیے،شعبہ امتحانات کے جاری کردہ نتائج کے مطابق ایم اے سال اول عربی میں 20 طلبہ شریک ہوئے 3 طلبہ کامیاب قراردیے گئے کامیاب طلبہ کا تناسب 15 فیصد رہا۔



تاریخ عمومی میں 38 طلبہ شریک ہوئے18 طلبہ کامیاب قراردیے گئے کامیاب طلبہ کا تناسب47.37 فیصد رہا،ریاضی میں 56 طلبہ شریک ہوئے 13 کامیاب قراردیے گئے کامیاب طلبہ کا تناسب 23.21 فیصد رہا،فارسی میں 1 طالب علم شریک ہوا جو ناکام قراردیا گیا ، فلسفے میں 17 طلبہ شریک ہوئے13 طلبہ کامیاب قرارپائے ،کامیاب طلبہ کا تناسب 76.47 فیصد رہا،سندھی میں 25 طلبہ شریک ہوئے 13 کامیاب قرار دیے گئے کامیاب طلبہ کا تناسب 52 فیصد رہا ۔