اسپین میں فٹبال شائقین کا آفیشلز کے خلاف انوکھا احتجاج چوری کی رپورٹ درج کرادی

پولیس کو شائقین کی جانب سے میچ آفیشلز کیخلاف ’چوری‘ کی 120 شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔


Sports Desk September 28, 2013
شائقین نے اسپینش پولیس کے پاس جاکر آفیشلز کی جانبداری پر ان کیخلاف ’ چوری‘ کی شکایت درج کرائی ہے، فوٹو: فائل

اسپینش لیگ میں رئیل میڈرڈ اور ایلچ کے درمیان مقابلے کے موقع پر مقامی پولیس کو شائقین کی جانب سے میچ آفیشلز کیخلاف 'چوری' کی 120 شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔

رئیل میڈرڈ نے یہ مقابلہ متنازع پنالٹی شوٹ پر 2-1 سے جیتا تھا، جس پر ناکام سائیڈ ایلچ کے شائقین نے اسپینش پولیس کے پاس جاکر آفیشلز کی جانبداری پر ان کیخلاف ' چوری' کی شکایت درج کرائی ہے، واقعے کے مطابق انجری ٹائم کے تیسرے منٹ میں پیپ نے رئیل میڈرڈ کیلیے پنالٹی حاصل کی تھی جس پر کرسٹیانو رونالڈو نے گول داغ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیاتھا۔