اورنگی ٹاؤن میں اے این پی رہنما کے گھر کے قریب بم برآمد

بم مٹھائی کے ڈبے میں بنایا گیا تھا جس میں 2کلو سے زائد بارودی مواد تھا


Staff Reporter September 28, 2013
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ڈبے میں بنائے جانے والے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

پیر آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر4-F کے رہائشی اور اے این پی کے علاقائی عہدیدار ڈاکٹر ضیا الدین کے گھر کے قریب سے بم برآمد ہوا جس کی اطلاع پرپولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔

بم مٹھائی کے ڈبے میں بنایا گیا تھا جس میں 2کلو سے زائد بارودی مواد تھا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ڈبے میں بنائے جانے والے بم کو ناکارہ بنا دیا۔