غیرملکی سی ای او کا تقرر جاوید میانداد پی سی بی پر برس پڑے

کیا پاکستان کے لوگ مر گئے جوباہر سے آفیشلزلائے جا رہے ہیں،سابق قائد


Sports Reporter September 06, 2019
مصباح کی دہری ذمہ داری پر تنقید،بورڈ میں ایک ہی گروپ کھیل رہا ہے فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد پی سی بی پر برس پڑے، ان کا کہنا ہے کہ کیا پاکستان کے لوگ مر گئے جو کرکٹ چلانے کیلیے غیرملکی لائے جا رہے ہیں۔

کراچی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا نام لیے بغیر کہا کہ حکومت اور بورڈ جواب دے کہ کیا ہمارے لوگ اس قابل نہیں ہیں کہ باہر سے غیرملکی لائے جا رہے ہیں، یہ بات میری سمجھ سے باہر ہے کہ کس طرح ادارے چلائے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ہمارے کھلاڑی گلیوں اور سڑکوں پر ہی کھیل کر سامنے آئے، آپ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کریں وہ کارکردگی دکھائیں گے، غلط چیزوں پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے،اس حوالے سے قومی میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی دہری ذمہ داری دینے پر پر بھی میانداد نے سخت تنقید کی، انھوں نے کہا کہ نظام کو چلانے کیلیے زیادہ سے زیادہ افراد کو ذمہ داری ملنی چاہیے، یہ عمل سود مند رہتا ہے لیکن یہاں افسوسناک طور پرپی سی بی میں صرف ایک ہی گروپ کھیل رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے