پی آئی اے ایم ڈی اورچیئرمین کے عہدوں کیلیے100 امیدواروں نے درخواستیں دیدی

امیدواروں نے اپنی درخواستیں منسٹری آف ایوی ایشن میں جمع کرادیں جس کی اسکروٹنی کا عمل بھی آخری مراحل میں ہے


Staff Reporter September 28, 2013
امیدواروں کا حتمی چناؤ بھی منسٹری آف ایوی ایشن ہی کریگی۔ فوٹو : فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن میں منیجنگ ڈائریکٹراورچیئرمین کے عہدوں کیلیے 100 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرادیں۔

امیدواروں نے اپنی درخواستیں منسٹری آف ایوی ایشن میں جمع کرادیں جس کی اسکروٹنی کا عمل بھی آخری مراحل میں ہے، امیدواروں کا حتمی چناؤ بھی منسٹری آف ایوی ایشن ہی کریگی،قومی ادارے کے ایم ڈی کی اسامی کیلیے ایم بی اے ایوی ایشن، ماسٹران بزنس ایڈمنسٹریشن،پبلک کارپوریٹ فنانس یا مساوی ڈگری کے ساتھ20سالہ تجربہ بھی لازمی قراردیاگیا ہے۔

ایم ڈی کی اسامی کیلیے امیدوارکاپائلٹ ہونا بھی لازمی نہیں، معلوم ہوا ہے کہ قومی ادارے کے موجودہ ایم ڈی کیپٹن جنیدیونس اور ادارے کے ڈائریکٹر ہیومن ریسویس اینڈایڈمنسٹریشن سمیت دیگر نے بھی ایم ڈی کیلیے درخواستیں جمع کرائی ہیں،بعض امیدواروں نے قومی ادارے کے ایم ڈی مقرر ہونے کیلیے سیاسی اثرورسوخ بھی استعمال کرنا شروع کردیے اوراسلام آباد میں پڑھاؤ بھی ڈال دیے ہیں،موجودہ ایم ڈی نے بھی اپنی قابلیت اورکارکردگی پر مرتب کی جانے والی ایک جامع رپورٹ منسٹری آف ایوی ایشن میں جمع کرادی جبکہ چیئرمین کے لیے بعض معروف شخصیات نے بھی درخواستیں دیدی ہیں۔

 

مقبول خبریں