روزسیزن اسکول کی رجسٹریشن کے حوالے سے متضاد بیانات

رجسٹریشن منسوخ کردی ،صوبائی وزیر تعلیم،اسکول رجسٹرنہیں تھا،ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز


Safdar Rizvi September 28, 2013
رجسٹریشن منسوخ کردی ،صوبائی وزیر تعلیم،اسکول رجسٹرنہیں تھا،ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز. ۔فوٹو: ایکسپریس/ فائل

روزسیزن گرامر اسکول کی طالبہ کے قتل کے بعدصوبائی محکمہ تعلیم اسکول کی رجسٹریشن کے معاملے پرغیریقینی صورتحال سے دوچارہے اورمحکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اس امرسے واقف ہی نہیں کہ کراچی کے علاقے عزیز آباد میں چلنے والاروز سیزن گرامراسکول رجسٹرڈتھایابغیررجسٹریشن کے ہی کام کررہاتھا۔

اس حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم اوراس کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنزسندھ کے متضادلیکن دلچسپ بیانات سامنے آئے ہیں۔صوبائی وزیرتعلیم نثاراحمد کھوڑو کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق روزسیزن گرامراسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے اوراس معاملے کی مزید تحقیقات کیلیے 3رکنی کمیٹی بھی بنادی گئی ہے۔



دوسری جانب سندھ میں نجی تعلیمی اداروںکی مانیٹرنگ اوررجسٹریشن کی اتھارٹی اورصوبائی محکمہ تعلیم کے ذیلی ادارے کے مطابق روزسیزن گرامراسکول رجسٹرڈہی نہیں تھااوراسکول انتظامیہ کو رجسٹریشن کروانے کیلیے25اپریل 2013کوایک ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزکی جانب سے نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا جس کاریکارڈڈائریکٹوریٹ میں موجودہے۔

تاہم اس کے باوجوداسکول انتظامیہ ادارے کورجسٹریشن کے بغیر ہی چلاتی رہی اور رجسٹریشن حاصل نہیںکی گئی ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزسندھ منسوب صدیقی کے مطابق ادارے کی غفلت کے سبب سندھ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیشن اینڈکنٹرول آرڈیننس2001کی شق نمبر 11 کے تحت ادارے کے خلاف 500 روپے یومیہ جرمانہ اورایک سال کی سزاکے لیے ڈپٹی کمشنرسینٹرل کوخط تحریر کیاگیاہے تاکہ سزاپرعملدرآمدکیاجاسکے جبکہ نجی تعلیمی اداروں کوایک گشتی مراسلہ جاری کیاگیاہے جس میں ان کوہدایت کی گئی ہے کہ دوران اسکول کے اوقات کے تدریسی اوقات کے دوران طلبہ کوحقیقی والدین یاسرپرستوں کے علاوہ کسی کے حوالے نہ کیاجائے۔وزیرتعلیم نثاراحمد کھوڑونے سندھ کے تمام نجی اورسرکاری اسکولوں کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ اسکول کے بچوں کولانے اورلے جانے والے ڈرائیورزکاڈیٹاجمع کرکے انھیں متعلقہ تھانوں میں جمع کرایاجائے۔

مقبول خبریں