کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے پر کئی پروجیکٹ گنوا دیئے ارمینا

حق اورسچ کے لیے آواز اٹھانے کی یہ قیمت ہے لیکن میں رکوں گی نہیں، ارمینا خان


ویب ڈیسک September 07, 2019
ارمینا خان نے پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کی خیرسگالی سفیرسے ہٹانے کا مطالبہ کیاتھا فوٹوفائل

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے پران کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند ہونے کا خطرہ ہے۔

اداکارہ ارمینا خان ہمیشہ ہی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے خلاف آواز اٹھاتی آئی ہیں۔ ارمینا خان وہ پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جنگ کی حمایت کی دوغلی پالیسی کو بےنقاب کرتے ہوئے انہیں یونیسیف کی خیرسگالی سفیر سے ہٹانے کا مطالبہ کیاتھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ارمینا خان کا پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر سے ہٹانے کا مطالبہ

تاہم ارمینا خان کو سچ کہنا مہنگا پڑرہا ہے انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں ہمیشہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہوں۔ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے کی صورت میں مجھے خطرے کا بھی علم ہے اور میں نے بہت سارے پراجیکٹس بھی گنوائے ہیں۔

ارمینا نے کہا اب کشمیر کی حمایت کرنے پر مجھے سنسر کیا جارہاہے اور میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہونے کا خطرہ ہے۔ ارمینا خان نے مزید کہا حق اورسچ کے لیے آواز اٹھانے کی یہ قیمت ہے، لیکن میں رکوں گی نہیں۔

https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1170057888599040001

واضح رہے کہ ارمینا خان نے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے ادارےیونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہینریٹا ایچ فور کو کھلا خط لکھا تھا جس میں پاکستانی خاتون عائشہ ملک کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کرنے اورجنگ کی حمایت کرنے پر پریانکا چوپڑا کو امن کی سفیر سے ہٹانے کا مطالبہ کیاتھا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B1hKXC5DZpI/"]