مالنگا کی ہیٹ ٹرک ہی مشکوک تیسری وکٹ نو بال پر ملنے کا شبہ

فوٹیج پر مالنگا کے پاؤں کی پوزیشن تھرڈ امپائر کیلیے فیصلے کو دشوار بنا رہی تھی تاہم انھوں نے آؤٹ قرار دے دیا۔


Sports Desk September 08, 2019
فوٹیج پر مالنگا کے پاؤں کی پوزیشن تھرڈ امپائر کیلیے فیصلے کو دشوار بنا رہی تھی تاہم انھوں نے آؤٹ قرار دے دیا۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: نیوزی لینڈ سے سیریز کے تیسرے ٹوئنٹی 20 میچ میں لسیتھ مالنگا کی ہیٹ ٹرک ہی مشکوک ہوگئی۔

لیستھ مالنگا نے پہلی گیند پر کولن منرو کو بولڈ کیا، اگلی بال پرہیمش ردرفورڈ ایل بی ڈبلیو ہوئے، نئے آنے والے بیٹسمین کولن ڈی گرینڈ ہوم کو یارکر پر نشانہ بنانے کے بعد جب سری لنکن بولر، کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے جشن منانا شروع کیا تو فیلڈ امپائرز نے نوبال چیک کرنے کیلیے تھرڈ آفیشل سے رابطہ کیا۔

فوٹیج پر مالنگا کے پاؤں کی پوزیشن تھرڈ امپائر کیلیے فیصلے کو دشوار بنا رہی تھی تاہم انھوں نے آؤٹ قرار دے دیا، مگر سوشل میڈیا پر شائقین کی اکثریت کا خیال تھا کہ بولر کی ایڑی کا خاطر خواہ حصہ کریز کے اندر نہ تھا، اسے نوبال ہونا چاہیے تھا۔

 

مقبول خبریں