انٹرنیشنل کرکٹ میں 5 ہیٹ ٹرکس مالنگا وسیم اکرم سے آگے نکل آئے

وسیم اکرم نے تمام فارمیٹس میں 4 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔


Sports Desk September 08, 2019
وسیم اکرم نے تمام فارمیٹس میں 4 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ فوٹو : فائل

سری لنکا کے لسیتھ مالنگا کو ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 ہیٹ ٹرکس کرنے والے پہلے بولر کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

لیستھ مالنگا 4 بالز پر اتنی ہی وکٹیں اڑانے والے دوسرے بولر ہیں، ان سے قبل افغانی راشد خان نے رواں برس کے شروع میں آئرلینڈ سے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ یہ سری لنکن اسٹار کی انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ پانچویں ہیٹ ٹرک ہے، وسیم اکرم نے تمام فارمیٹس میں 4 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ مالنگا کو نیوزی لینڈ سے سیریز کے تیسرے میچ میں 4 بالز پر اتنی ہی وکٹیں لینے کے دوران وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے بولر کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا تھا۔

 

مقبول خبریں