ٹوئنٹی 20 بیٹسمین رینکنگ میں بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 8 ستمبر 2019
بولرز میں عماد وسیم کا دوسرا اور شاداب خان کا تیسرا نمبر فی الحال کسی خطرے میں نہیں ہے۔ (فوٹو: فائل)

بولرز میں عماد وسیم کا دوسرا اور شاداب خان کا تیسرا نمبر فی الحال کسی خطرے میں نہیں ہے۔ (فوٹو: فائل)

دبئی: ٹوئنٹی 20 بیٹسمین رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔

پاکستان کے بابر اعظم کی ٹوئنٹی 20 بیٹسمین رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کی ایک درجہ تنزلی وجہ سے آسٹریلوی گلین میکسویل نے دوسری پوزیشن سنبھال لی۔ فخر زمان بھی آٹھویں نمبر پر بدستور موجود ہیں۔

بولرز میں عماد وسیم کا دوسرا اور شاداب خان کا تیسرا نمبر فی الحال کسی خطرے میں نہیں ہے، ٹاپ پر افغانستان کے راشد خان موجود ہیں۔ فہیم اشرف بھی دسویںنمبر کی صورت میں ٹاپ 10 بولرز میں جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔