آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی وفد کے ہمراہ ملاقات

ملاقات میں کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 09, 2019
ملاقات میں کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کینتھ میک کینزی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام جنرل کینتھ میک کینزی نے ملاقات کی جس میں افغانستان، کشمیر،علاقائی سلامتی کی صورتحال اور جیو اسٹریٹیجک حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات میں امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کے ساتھ دیگر امریکی حکام بھی موجود تھے۔