پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا شوق مہنگی گھڑیاں اور گاڑیاں

رئیل میڈرڈ کے سپر اسٹار فٹبال رونالڈو مہنگی گاڑیوں اور گھڑیوں کے دیوانے ہیں


Sports Desk September 29, 2013
رونالڈوخود اس گھڑی سازکمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔فوٹو: فائل

رئیل میڈرڈ کے سپر اسٹار فٹبال رونالڈو مہنگی گاڑیوں اور گھڑیوں کے دیوانے ہیں، گذشتہ دنوں میڈرڈ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں جب وہ آئے تو ان کی کلائی پر ایک ہیرے جڑی ہوئی گھڑی جگمگا رہی تھی،جس کی قیمت ایک لاکھ پائونڈ کے لگ بھگ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رونالڈوخود اس گھڑی سازکمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔ ان کا کہناہے کہ میں اس وقت سے یہ گھڑیاں استعمال کررہا ہوں جب میں مذکورہ کمپنی کے ذمے داران کو جانتا بھی نہیں تھا۔ رونالڈو کی نئی گاڑی ریسٹورنٹ کے باہر موجود کئی گاڑیوں سے زیادہ مہنگی تھی اور وہ جس گاڑی لیمبرونی ایوینٹا ڈور میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوئے اس کی مالیت کئی گھروں سے زیادہ ہے۔رونالڈو نے حال ہی میں رئیل میڈرڈ کے ساتھ نیا معاہدہ کیا ہے جس کی رو سے انھیں ایک ہفتے کا دو لاکھ 88 ہزار پائونڈ کے قریب معاوضہ ملے گا۔