کیا ’’عہدِ وفا ‘‘ ڈرامہ سیریل ’’ الفا براوو چارلی‘‘  کا سیکوئل ہے؟

ویب ڈیسک  بدھ 11 ستمبر 2019
 ڈرامہ ’عہدِ وفا‘  رواں ماہ 22 ستمبر جا نشر کیا جائے گا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ رواں ماہ 22 ستمبر جا نشر کیا جائے گا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 کراچی: ڈرامہ ’عہدِوفا‘ کے مصنف نے پاک فوج کے تعاون سے بننے والے نئے ڈرامے ’’عہدِ وفا‘‘ کو ماضی کے مشہور سیریل ’’الفا براوو چارلی‘‘ کا سیکوئل کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنائے جانے والا ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے) میں زیر تربیت چار نوجوانوں کی دوستی پر مبنی ہے۔  ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاروں کی جانب سے کچھ تصاویر شیئر کی گئیں تھی جس کے بعد سے اس ڈرامہ کو ماضی کا تاریخ ساز ڈرامہ ’ الفا براوو چارلی‘ کے سیکوئل سے منسوب کیا جارہا تھا۔

ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ میں احد رضا میر، وجاہت علی، احمد علی اکبر اور اسامہ خالد بٹ کیڈٹس کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ ابتداء میں چاروں اداکاروں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصاویر میں ایس ایس گینگ اور ایس ایس جی کا لفظ بھی استعمال کیا تھا کیوں کہ ڈرامے میں چاروں کرداروں کے نام شارق، شہریار، شاہ زین اور سعد ہیں جن کے ناموں کی شروعات انگریزی حرف  ’s‘ سے ہوتی ہے۔ جوکہ اس ڈرامہ کو ماضی کے ڈرامے سے منسوب کرنے میں غلط ثابت ہوئی۔

’عہدِوفا‘ کے مصنف مصطفیٰ آفریدی نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز بچپن کے دوستوں پر مبنی ہے جوکہ ہمیشہ ایک نا صرف ساتھ رہتے ہیں بلکہ اپنی زندگی کو بھر پور انداز سے انجوائے بھی کرتے ہیں اور اُن سب کی زندگی تب تبدیل ہوتی ہے جب وہ کالج کا وقت مکمل کرکے عملی زندگی میں آتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ’الفا براوو چارلی‘‘ کی شہناز اب کیسی دکھتی ہیں

سیفی حسن کی ہدایتکاری میں بننے والا ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ میں زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جب کہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ڈرامہ 22 ستمبر سے نشر کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔