سندھ حکومت نے پبلک سیفٹی کمیشن اورپولیس کمپلین کمیشن قائم کردیا

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 11 ستمبر 2019
تیرہ رکنی کمیشن پولیس ایکٹ کےتحت قائم کیاگیاہے، فوٹو: فائل

تیرہ رکنی کمیشن پولیس ایکٹ کےتحت قائم کیاگیاہے، فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ حکومت نے پبلک سیفٹی کمیشن اورپولیس کمپلین کمیشن قائم کردیا۔

تیرہ رکنی کمیشن پولیس ایکٹ کےتحت قائم کیاگیاہے، سندھ حکومت کی جانب سےپبلک سیفٹی کمیشن کےقیام کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، 13 رکنی پبلک سیفٹی کمیشن کاچیئرمین وزیرداخلہ سندھ ہوگا جبکہ کمیشن میں6 اراکین سندھ اسمبلی بھی شامل ہیں جن میں پیپلزپارٹی سےشرجیل میمن،امدادعلی پتافی،شمیم ممتاز اور شہنازبیگم جبکہ  پی ٹی آئی کےمحمدعلی عزیز،جی ڈی اے سے بیرسٹر حسنین مرزاشامل ہیں دیگر آزاد اراکین میں کرامت علی،ناظم حاجی،بیرسٹرحیاایمان، روبینہ بروہی،جھمٹ مل ایڈوکیٹ اورقربان علی ملانوشامل ہیں۔

واضح رہے کہ صوبے میں محکمہ داخلہ کا قلمدان وزیراعلیٰ سندھ کےپاس ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔