وہاب ریاض کا طویل دورانیے کی کرکٹ سے آرام کا فیصلہ

عباس رضا  جمعرات 12 ستمبر 2019
پیسر ہفتہ کو شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی سے دستبردار ہوگئے ہیں، فوٹو: فائل

پیسر ہفتہ کو شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی سے دستبردار ہوگئے ہیں، فوٹو: فائل

 لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض غیر معینہ مدت تک کےلیے طویل دورانیے کی کرکٹ سے آرام کریں گے۔

پیسر ہفتہ کو شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی سے دستبردار ہوگئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ سے غیر معینہ مدت تک کےلیے آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ اپنی گزشتہ کارکردگی کو سامنے رکھ کر کیا ہے، محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتا رہوں گا، اس دوران مجھے اپنی فٹنس جانچنے کا بھی موقع ملے گا،جب خود کو طویل دورانیئے کی کرکٹ کھیلنے کا اہل سمجھوں گا تو اپنی دستیابی ظاہر کر دوں گا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ پی سی بی کی خواہش تھی کہ میں طویل دورانیئے کی کرکٹ جاری رکھوں، بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے،میرا موقف سمجھنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔