چار ملکی انڈر 19 کرکٹ بھارت اور جنوبی افریقہ کی فتوحات انکش کی سنچری

مہمان ٹیم نے 9وکٹ پر 245رنز جوڑے، کلائیو چیتومبا 83رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔


Sports Desk September 30, 2013
انکش بیانز134کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

چار ملکی انڈر19 کرکٹ سیریز میں بھارت نے زمبابوے کو 9وکٹ سے مات دے دی، مہمان ٹیم نے 9وکٹ پر 245رنز جوڑے، کلائیو چیتومبا 83رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اتیت شیٹھ نے 3وکٹیں لیں، میزبان سائیڈ نے 28 اوورز میں ایک وکٹ پر 246 رنز بنالیے، انکش بیانز134کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے، انھوں نے پہلی وکٹ کیلیے اکھیل ہردویکر کے ہمراہ 218رنز کی شراکت بھی بنائی، ہردویکر 88 اور وجے زول11 پر ناٹ آئوٹ رہے، دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کیخلاف 5وکٹ سے کامیابی حاصل کی، کینگروز پہلے کھیلتے ہوئے 43.4 اوورز میں 134 تک محدود ہوگئے، سین ولیمز نے 51رنز بنائے،یاسین ولی نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، پروٹیز نے ہدف 34.2 اوورز میں 5وکٹ گنواکر حاصل کرلیا، جیسن اسمتھ 41 اور کلائیڈ فورٹیون 38رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔