آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ

آرمی چیف نے امن کے لئے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کوسراہا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 13, 2019
آرمی چیف کوخوشحال بلوچستان کےتحت جاری منصوبوں پربریفنگ دی گئی،آئی ایس پی آر. فوٹو:فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر ز کوئٹہ کا دورہ کیا، آرمی چیف کوخوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن وامان برقرار رکھنے کےلیے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا اور دیگرقانون نافذ کرنے والےاداروں کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ آرمی چیف نے وزیراعلی بلوچستان کے ہمراہ نسٹ کوئٹہ کیمپس کا افتتاح بھی کیا۔