ایک سالہ مدت کے یوروبانڈز اور سکوک جاری کرنے کا فیصلہ

فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کے خواہاں مالیاتی اداروں سے 14اکتوبرتک درخواستیں طلب


Irshad Ansari September 14, 2019
فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کے خواہاں مالیاتی اداروں سے 14اکتوبرتک درخواستیں طلب فوٹو: فائل

وزارت خزانہ نے عالمی مارکیٹ میں ایک سال کی مدت کے یوروبونڈز اور سکوک جاری کرنے کیلیے میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام (ایم ٹی این) متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے ایک پروگرام کے تحت بین الاقوامی مارکیٹ میں یورو بانڈز و سکوک جاری کرنے کیلیے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کے خواہاں مالیاتی اداروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ انھیں 14 اکتوبرتک 2 الگ لفافوں میں تکنیکی اور مالی تجاویز جمع کرانا ہوں گی۔