ورلڈ کپ کو 18 بلین ناظرین نے دیکھا

میگا ایونٹ سے 41 فیصد خواتین ناظرین لطف اندوز ہوئیں جبکہ 32 فیصد ناظرین کی عمریں 18 سے 34 برس کے درمیان تھیں۔

Sports Desk September 17, 2019
میگا ایونٹ سے 41 فیصد خواتین ناظرین لطف اندوز ہوئیں جبکہ 32 فیصد ناظرین کی عمریں 18 سے 34 برس کے درمیان تھیں۔ فوٹو: فائل

ورلڈ کپ 2019 سب سے زیادہ دیکھا جانے والے کرکٹ ایونٹ ثابت ہوا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر دنیا بھر میں اس ٹورنامنٹ کو 1.6 بلین ناظرین نے دیکھا، 200 ممالک میں 25 پارٹنر براڈ کاسٹرز کی جانب سے 20 ہزار گھنٹوں کی کوریج کی گئی۔

میگا ایونٹ سے 41 فیصد خواتین ناظرین لطف اندوز ہوئیں جبکہ 32 فیصد ناظرین کی عمریں 18 سے 34 برس کے درمیان تھیں۔

مقبول خبریں