فواد خان کی اداکاری اور گلوکاری کے بعد فلم سازی کی بھی تیاریاں

فواد خان فلم میں نابینا شخص کا کردار ادا کریں گے اور ان کے مدمقابل مرکزی کردار ماہرہ خان ادا کریں گی


ویب ڈیسک September 18, 2019
فواد خان فلم میں نابینا شخص کا کردار ادا کریں گے اور ان کے مدمقابل مرکزی کردار ماہرہ خان ادا کریں گی . فوٹو : فائل

اداکاری اور گلوکاری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد فواد خان نے اب فلم سازی کے میدان میں قدم رکھنے کی بھی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان کی فلم ''مولا جٹ'' کی ریلیز مختلف مشکلات کی وجہ سے آئندہ برس تک ملتوی ہوگئی ہے تاہم اب انہوں نے فلم سازی کے میدان میں قدم رکھنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ فلم میں وہ نابینا شخص کا کردار ادا کریں گے۔

فواد خان کے مدمقابل مرکزی کردار ماہرہ خان ادا کریں گی تاہم دیگر کرداروں کے حوالے سے نام سامنے نہیں آسکے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد فواد خان بطور اداکار ٹی وی یا فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئے، ان کی فلم ''مولا جٹ'' کی ریلیز قانونی پیچیدگیوں کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔