چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی20 راجستھان رائلز نے اوٹاگو وولٹس کو 4 وکٹ سے مات دیدی

کیوی سائیڈ نے 7وکٹ پر 139رنز اسکور کیے،راہول شکلا نے 3 اور کیون کوپر نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا


Sports Desk October 02, 2013
چیمپئنز لیگ: اوٹاگو وولٹس کے ہمیش ردرفورڈ بولڈہورہے ہیں، عقب میں موجود شین واٹسن مسرور۔ فوٹو: سی ایل ٹی 20

چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی 20میں راجستھان رائلز نے اوٹاگو وولٹس کو 4وکٹ سے مات دے کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن قبضے میں کرلی۔

دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی تھیں، کیوی سائیڈ نے 7وکٹ پر 139رنز اسکور کیے،راہول شکلا نے 3 اور کیون کوپر نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جیمز نیشم 32 اور ناتھن میک کولم28رنز بناکر نمایاں رہے، رائلز نے پانچ گیندوں قبل ہدف 6وکٹ پر حاصل کرلیا، بریڈ ہوج 52 پر ناقابل شکست رہے جبکہ اوپنر اجنکیا راہنے اتنے ہی رنز بناکر میدان بدر ہوئے، جیمز نیشم نے 3 اور نیل ویگنر نے 2 وکٹیں لیں۔