- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
وزیراعظم کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
جدہ: وزیراعظم عمران خان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی اور سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات۔
باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو۔ pic.twitter.com/7pBzJQKQZM— Govt of Pakistan (@pid_gov) September 19, 2019
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں جدہ کے رائل ٹرمینل پر گورنر مکہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اورمعاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری بھی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے سے دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں پانچ اگست کے بھارت کے غیر آئینی اقدامات پر گفتگو ہوگی۔۔
یہ خبر بھی پڑھیں: قائد اعظم نے جو کہا تھا وہ مودی کے اقدامات سے درست ثابت ہوچکا، عمران خان
واضح رہے کہ وزیراعظم مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔