سری لنکن بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 19 ستمبر 2019
شیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان آئے گی۔

شیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان آئے گی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم شیڈول کے مطابق جائے گی۔

سیکرٹری موہن ڈی سلو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے، میں خود اور دیگر بورڈ عہدیدار بھی ٹیم کے ساتھ جائیں گے، ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سری لنکن ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کے شیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان آئے گی، پہلا ون ڈے 27 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد مزید دو ایک روزہ میچز شہر قائد میں ہوں گے، تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔