اب نہیں مروں گا معروف اداکار کا فلموں میں مزید مرنے سے انکار

60 سالہ سین بین اب تک گیم آف تھرون سے لے کر گولڈن آئی تک کئی فلموں اور ٹی وی سیریل میں 23 مرتبہ مرچکے ہیں


ویب ڈیسک September 22, 2019
60 سالہ سین بین نے فلموں اور ٹی وی سیریلز میں مزید مرنے سے انکار کردیا ہے۔ فوٹو: بورڈ پانڈا

سین بین ایک معروف اداکار ہیں جنہوں نے مشہور فلموں اور ٹی وی سیریلز میں کام کیا ہے۔ وہ گیم آف تھرون میں مارے گئے، لارڈ آف دی رنگ میں بھی فوت ہوئے اور گولڈن آئی میں ایلس کا کردار نبھاتے ہوئے بھی انہیں مرنا پڑا۔

تمام فلموں اور ٹی وی سیریل میں وہ مجموعی طور پر 23 مرتبہ مرچکے ہیں اور اب انہوں نے اسکرین پر موت کے مزید کردار ادا کرنے سے انکار کردیا ہے۔



ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سین بین نے کہا کہ اب وہ ایسے اسکرپٹ قبول نہیں کریں گے جس میں انہیں آخر کار مرنا پڑے کیونکہ لوگ یہی سمجھنے لگے ہیں جلد یا بدیر میں اسکرین پر دم توڑدوں گا۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ چاہے فلم میں مجھے کتنا ہی زخمی کیوں نہ کردیں لیکن مجھے جان سے نہ مارا جائے، اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے بہت سی فلموں میں خطرناک فلموں کے کردار ادا کیے ہیں جنہیں لا محالہ آخر میں مرنا ہی ہوتا ہے۔



خود بین سین کے مداح بھی ان کے مرنے سے تنگ آچکے ہیں اور انہوں نے مل کر 2014ء میں #dontkillseanbean کے ہیش ٹیگ سے ایک مہم بھی چلانی شروع کردی۔ آخری مرتبہ وہ 2011ء میں فلم 'گیم آف تھرون' میں مارے گئے تھے۔ فلم میں ان کا نام نیڈ اسٹارک تھا جس کا سر قلم کردیا جاتا ہے۔

اب تک وہ دی فیلڈ، لورنا ڈون، کلاریسا، اسکرین ون ، ٹیل میں دیٹ یو لوو می، پیٹریاٹ گیمس، اسکارلیٹ، گولڈن آئی، ایئربورن، لارڈ آف رنگز، دی آئی لینڈ ، ہچر، آؤٹ لا، فار نارتھ اور دیگر فلموں میں مرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں