ایشیا کپ 3سری لنکن انڈر19کرکٹرزمیچ کے بعد نشے میں دھت پائے گئے

ایونٹ کے دوران خود محروف کا اپنا کردار بھی کافی مشکوک دکھائی دیا


Sports Desk September 22, 2019
ایونٹ کے دوران خود محروف کا اپنا کردار بھی کافی مشکوک دکھائی دیا، فوٹو : انٹرنیٹ

3 سری لنکن انڈر 19 پلیئرز کو ایشیا کپ میچ کے بعد نشے میں دھت ہونے پر ایک برس کی معطلی کا سامنا ہے۔

12 ستمبر کو کولمبو میں بھارت سے سیمی فائنل بارش کی نذر ہونے کے بعد جب کھلاڑی واپس ہوٹل میں پہنچے تو تینوں نے اپنے کمرے میں دل کھول کر شراب پی۔ گارڈ نے کمرے سے بلند آواز سے گانے اور چلانے کی آوازیں سن کر ٹیم منیجر و سابق آل رائونڈر فرویز محروف و دیگر آفیشلز کو اطلاع دی، وہ ان تینوں کو ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔

ڈاکٹر نے نشے میں بُری طرح دھت ہونے کی تصدیق کردی، ان تینوں کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش کے ٹور سے پہلے ہی باہر کردیا گیا جبکہ ایک برس کیلیے انھیں معطل کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ایونٹ کے دوران خود محروف کا اپنا کردار بھی کافی مشکوک دکھائی دیا، رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے دوران ہی وہ ٹیم کو چھوڑ کر ڈیہوالا چلے گئے جہاں پر ان کے ایک نئے وینچر 'پری اسکول' کا افتتاح تھا، رپورٹ میں کھلاڑیوں کی شراب نوشی کے واقعے میں فرویز محروف اور دیگرٹیم آفیشلز کو بھی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں