- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
سری لنکا سے ہوم سیریز، قومی ٹیم کی تیاریوں کا پہلا مرحلہ مکمل
لاہور: سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
پلیئرز نے اتوارکو بھی قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، کھلاڑیوں کو نہ صرف نیٹس میں بیٹنگ اور بولنگ میں جوہردکھانے کے بھرپورمواقع فراہم کیے گئے بلکہ محدود اوورزکے پریکٹس میچز میں مخصوص ٹاسک کے ذریعے ان کی کارکردگی بھی جانچی گئی،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پلیئرز کو ڈسپلن کا سبق بھی پڑھادیا گیا۔
پاکستان 10سال کے طویل عرصے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے، آئی لینڈرز نے آخری بار 2009 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا لیکن لاہور ٹیسٹ کے دوران بعض شدت پسندوں کی طرف سے حملے کے بعد سری لنکا ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر اپنے وطن واپس لوٹ گئی تھی، عوامی توقعات پرپورا اترنے کے لیے کھلاڑیوں کی بھرپورتیاریوں کا سلسلہ لاہورمیں جاری ہے، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران مہمان سائیڈ کیخلاف ایک روزہ سیریز کے لیے16رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
اسی روز کھلاڑیوں کو پریکٹس کی بجائے آرام دیاگیا تھا تاہم اتوارکوپلیئرز ایک بار پھربھرپورردھم میں دکھائی دیے۔ذرائع کے مطابق صبح کے اوقات میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹیم کے لیے خصوصی سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کوسری لنکا کیخلاف سیریزکیلیے کوڈ آف کنڈکٹ کے بارے میں خصوصی لیکچردیا گیا جس میں کوڈ آف کنڈکٹ کے بارے میں بریفنگ کے دوران پلیئرز کوباورکروایا گیا کہ سیریز کے میچز کے دوران وہ کسی بھی مشکوک شخص سے ملنے سے اجتناب کریں، اس موقع پر کھلاڑی خوش گوار موڈ میں بھی دکھائی دیے اورانھوں نے سیلفیاں بھی بنائیں۔
دوسرا سیشن قذافی اسٹیڈیم میں ہوا، ابتدا میں کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری لانے کے لیے خصوصی مشقیں کروائی گئیں، بعد ازاں پلیئرزکونیٹس میں بیٹنگ اور بولنگ میں جوہردکھانے کے بھرپورمواقع فراہم کیے گئے۔اس موقع پرکیمپ میں موجود پلیئرزکے درمیان پانچ اور سات اوورز کے پریکٹس میچزکھلائے گئے جس میں بولرزاوربیٹسمینوں کومخصوص ٹاسک دیے گئے۔
پاکستان اورسری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریزکا پہلا میچ 27ستمبر کو کھیلا جائے گا، 29ستمبر کودونوں ٹیمیں ایک بار پھر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوںگی جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 2اکتوبر کو کھیلا جائے گا، پاکستان اورسری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹوئنٹی20میچوں کی سیریز 5 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔