ٹی 20 انٹرنیشنلز میں زیادہ کیچز ڈیوڈ ملر نے شعیب ملک کا ریکارڈ برابر کردیا

اس ریکارڈ پر پاکستان کے شعیب ملک تنہا قابض تھے جنھوں نے 111 میچز میں اتنے کیچز تھامے۔


Sports Desk September 24, 2019
اس ریکارڈ پر پاکستان کے شعیب ملک تنہا قابض تھے جنھوں نے 111 میچز میں اتنے کیچز تھامے۔ فوٹو: آئی سی سی

جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ملر نے ٹوئنٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ کیچز کا شعیب ملک کا ریکارڈ برابر کردیا۔

ڈیوڈ ملر نے بھارت کیخلاف تیسرے میچ میں جب 19 ویں اوور میں لانگ آن پر ہردیک پانڈیا کا کیچ تھاما تو ان کے اس طرز میں فیلڈ کیچز کی ففٹی مکمل ہوگئی، ملر نے یہ کارنامہ 72 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں انجام دیا۔

اس سے قبل اس ریکارڈ پر پاکستان کے شعیب ملک تنہا قابض تھے جنھوں نے 111 میچز میں اتنے کیچز تھامے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔