امید ہے پاک سری لنکا سیریز میں تماشائی بڑی تعداد میں آئیں گے، احسان مانی

میاں اصغر سلیمی  منگل 24 ستمبر 2019
امید ہے پاک سری لنکا سیریز میں تماشائی بڑی تعداد میں اسٹیڈیمز آئیں گے اور دونوں ٹیموں کو سپورٹ  کریں گے، احسان مانی، فوٹو: فائل

امید ہے پاک سری لنکا سیریز میں تماشائی بڑی تعداد میں اسٹیڈیمز آئیں گے اور دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گے، احسان مانی، فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑی باہر کے ممالک میں کھیلتے ہیں تو وہاں تماشائی نہیں آتے، نشستیں خالی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ہمارے پلیئرزکے لیے ان میں کوئی موٹیویشن نہیں ہوتی، امید کرتا ہوں کہ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیڈول سیریز میں تماشائی بڑی تعداد میں اسٹیڈیمز آئیں گے اور دونوں ٹیموں کو سپورٹ  کریں گے ۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بات ہرگز نہیں بھولنی  چاہیے کہ دس برس قبل سری لنکن ٹیم یہاں دہشت گردی کا نشانہ بنی اور وہی ٹیم پاکستانی کرکٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک بار پھر پاکستان آئی ہے جس پر میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں۔

احسان مانی نے کہا کہ کولمبو میں حادثے کے صرف دس دن کے بعد ہم نے اپنے انڈر19کرکٹ ٹیم  سری لنکا بھیجی۔  چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہے ،نیوزی لینڈ میں بہت بڑا دہشت گردی کا واقعہ ہوا۔

احسان مانی نے کہا کہ  سیکیورٹی کے  بہترین انتظامات کے حوالے سے ہم کسی سے کم نہیں ہے،ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ہماری آرمی، ایجنسیوں اور پولیس کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔