226 ٹیکسٹائل یونٹس سے بجلی پرصفرسیلزٹیکس سہولت واپس

226 یونٹس کا تعلق ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد سے ہے،ایف بی آر


Irshad Ansari October 04, 2013
226 یونٹس کا تعلق ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد سے ہے،ایف بی آر۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 226 ٹیکسٹائل یونٹس کے لیے بجلی کے استعمال پر صفر سیلز ٹیکس کی سہولت واپس لے کر 17فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ان 226 یونٹس کا تعلق ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد سے ہے اور اسی کی سفارش پر ان یونٹس کے لیے بجلی پر صفر سیلز ٹیکس کی سہولت ختم کی گئی ہے۔