خطرات کے باوجود افغان صدارتی انتخاب کا انعقاد لائق تحسین ہے دفتر خارجہ

افغانستان کو مضبوط ، خودمختار ، پر امن ، مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، دفترخارجہ


ویب ڈیسک September 28, 2019
افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید دوام بخشنا چاہتے ہیں، پاکستان۔ فوٹو:فائل

پاکستان نے افغان حکومت کو چوتھے اور پرامن صدارتی انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے چوتھے صدارتی انتخابات کے انعقاد پر افغان حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطرات کے باوجود جمہوری عمل کے انعقاد پر افغان حکومت و عوام مبارک باد کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سخت سیکیورٹی کے درمیان صدارتی انتخاب

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والی حکومت مقررہ آئینی مدت پوری کرے گی، پاکستان نو منتخب حکومت کو خوش آمدید کہے گا اور اس کے ساتھ تمام تر تعاون کرے گا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات ہیں، افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید دوام بخشنا چاہتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کو مضبوط ، خودمختار، پر امن، مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے لیے اہم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں