نئے صوبوں کی تشکیل کیلیے قائم کمیشن سپریم کورٹ میں چیلنج

کمیشن بنانا صوبائی اسمبلی کا اختیار ہے، کارروائی نہ روکی گئی تو خانہ جنگی ہوسکتی ہے، پٹیشنر


Numainda Express August 31, 2012
کمیشن بنانا صوبائی اسمبلی کا اختیار ہے، کارروائی نہ روکی گئی تو خانہ جنگی ہوسکتی ہے، پٹیشنر

KARACHI: نئے صوبوں کی تشکیل کیلیے قائم کمیشن سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیلنج کردیا گیاہے۔ وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ نے موقف اختیار کیاہے کہ کسی بھی بنیاد پرصوبوں کی تشکیل کیلیے کمیشن دیناصدر کا کام نہیں۔

یہ اختیار اسمبلیوں کے پاس ہے اور پیپلز پارٹی کے پاس پنجاب یا مرکز میں دو تہائی اکثریت نہیں،کمیشن کی تشکیل آئین کے آرٹیکل 239، 1، 2، 5اور 8 سمیت متعدد شقوں سے متصادم ہے۔اس کی کارروائی نہ روکی گئی تو ملک میں خانہ جنگی ہوسکتی ہے۔