گوشت دودھ سبزی اور آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس

کمشنرز،پرائس مجسٹریٹس کو منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت ،رپورٹ طلب


Staff Reporter September 30, 2019
منافع خوروں کیخلاف کارروائی نہ کرنے والے پرائس مجسٹریٹس کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا،مہنگائی کا طوفان تبدیلی سرکارکا دیا ہوا تحفہ ہے ،وزیرزراعت اسماعیل راہو

حکومت نے مرغی کے گوشت ، دودھ، سبزی اورآٹے کے قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کافیصلہ کیا ہے اوراس سلسلے میں منافع خوروں کے خلاف ایکشن لینے کی بھی ہدایت کردی ہے ،منافع خوروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے والے پرائس مجسٹریٹس کے خلاف بھی ایکشن لیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سندھ بھرمیں مرغی کے گوشت ، دودھ، سبزی اورآٹے کے قیمتوں میں من مانے اضافے کا نوٹس لے لیا ہے، صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہونے صوبے بھرکے کمشنرز، پرائس مجسٹریٹس کو منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنیکی ہدایت دیتے ہوئے کمشنرزو پرائزمجسٹریٹس سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ حکومت نے مرغی، دودھ، آٹے اورسبزیوں سمیت کسی چیز کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے،برائلر مرغی 204 روپے ،مرغی کے گوشت کی سرکاری مقررقیمت 316 روپے کلو اور دودھ کی فی لیٹر سرکاری مقررقیمت 94 روپے فی لیٹر ہے، کراچی ،حیدرآباد لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ، مٹھی، نواب شاہ اور دیگر شہروں میں کمشنر اور پرائس مجسٹریٹس منافع خوروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

منافع خوروں کیخلاف کارروائی نہ کرنے والے پرائس مجسٹریٹس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا،انھوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان تبدیلی سرکارکا دیا ہوا تحفہ ہے ،حکمران عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،بڑھتی ہوئی مہنگائی سے صوبائی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں