موسمیاتی تبدیلیاں کرکٹ کے لیے بھی خطرہ ہیں ای ین چپیل

درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ کھلاڑیوں کی صحت کیلیے بہت بڑا خطرہ ہے، سابق کپتان


Sports Desk September 30, 2019
موسمیاتی تبدیلیاں کرکٹ کے لیے بھی خطرہ ہیں، ای ین چپیل فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے سابق کپتان ای ین چیپل نے موسمیاتی تبدیلیوں کو کرکٹ کیلیے خطرہ قرار دے دیا۔

وہ کہتے ہیں کہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، آبی ذخائر کم ہورے ہیں، ورلڈ کپ کے دوران کئی میچز بارش کی نذر ہوگئے، اگرچہ حال ہی میں ایشزسیریزمیں سنسنی خیز مقابلے ٹیسٹ کرکٹ کی صحت کیلیے اچھے ثابت ہوئے مگر کرکٹ کیلیے سب سے بڑا چیلنج موسمیاتی تبدیلیاں ہیں، کھیل کے ایڈمنسٹریٹرز کو فوری طور پر اس جانب توجہ دینا چاہیے۔

درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ کھلاڑیوں کی صحت کیلیے بہت بڑا خطرہ ہے، اگر یہ اسی طرح بڑھتا رہا توپھرکھلاڑیوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانا ہوگا جبکہ ان پر جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی منڈلاتا رہے گا، اس صورت میں ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل ڈے اینڈ نائٹ فارمیٹ رہ جائے گا۔ چیپل نے کرکٹرز اور ایڈمنسٹریٹرز پر زور دیا کہ وہ مل کر ایسی حکمت عملی تیار کریںجس سے کھیل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں