آئی ایم ایف نے ریونیواہداف میں بہتری کو سراہا ہے حماداظہر

ماضی میں کوئی بھی ایف بی آر کے ریونیو اہداف حاصل نہیں کرسکا، حماد اظہر


Numainda Express September 30, 2019

وفاقی وزیرریونیو حماد اظہر نے کہاہے کہ آئی ایم ایف نے ریونیواہداف کی وصولی میں بہتری کی تعریف کی ہے۔

''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد میں اضافہ ہواہے، ایف بی آر نے جیو ٹیگنگ کی ہے جس میں کاروباری مراکز کا سیٹلائٹ کے ذریعے ڈیٹا مرتب کیاجائے گا، اس سے پتہ چل جائے کہ نقشے کے مطابق مارکیٹ میں ٹیکس گزار کتنے ہیں اور کون کتنا ٹیکس دیتا ہے۔

ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کیلیے ایک ایپ بنائی ہے۔ ماضی میں کوئی بھی ایف بی آر کے ریونیو اہداف حاصل نہیں کرسکا۔ انھوں نے کہاکہ تاجروں کیلیے فکسڈ ٹیکس کی پیشکش کی ہے،دکانداروں کو شناختی کارڈ نہیں دینا پڑے گا اورنہ ہی آڈٹ ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں