کئی علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ ہزاروں شہری پریشان

نیشنل گرڈ سے 250 میگاواٹ کمی کو جواز بنا کر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔


Staff Reporter October 02, 2019
کے الیکٹرک اپنے پاور پلانٹ سے شہر کوبجلی فراہم کر نے میں ناکام۔ فوٹو:فائل

کے الیکٹرک اپنے پاور پلانٹ سے شہر کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے جب کہ نیشنل گرڈ سے صرف 250 میگا واٹ کمی کا جو از بنا کر شہر میں اندھا دھند لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

کراچی میں بجلی کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی، کے الیکٹرک نے نیشنل گرڈ سے بجلی کی کمی کو جو از بنا کر بد ترین لو ڈشیڈنگ شروع کر دی۔ مختلف علاقوں میں کورنگی ، شاہ فیصل کالونی ، ملیر، لانڈھی ، سرجانی ٹاؤن ، بلد یہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں لو ڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا، مستثنیٰ علاقوں میں بھی 3 گھنٹے کی لو ڈشیڈنگ کی جارہی ہے

کے الیکٹرک نے نیشنل گرڈ سے 250 میگا واٹ بجلی کم ملنے کا جواز بنا کر شہر میں لوڈ مینجمنٹ کا نام دے کر بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیاہے۔

اطلاعات کے مطابق کیبل فالٹ ، فنی خرابیوں اور مرمت کے نام پر پورا پورا دن بجلی بند کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے کے الیکٹرک ایک بار پھر صورتحال کو قابو کر نے میں ناکام ہو گئی ہے۔