- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- تیسرا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
- انٹرنیٹ اور انسانی صحت کے درمیان مثبت تعلق کا انکشاف
- ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
اسپرین سے پھیپھڑوں پر آلودگی کے مضر اثرات آدھے رہ جاتے ہیں
بوسٹن: اگر کسی علاقے میں آلودگی زیادہ ہو تو پورے دن میں اسپرین کی صرف ایک گولی کھانے سے اس آلودگی کے مضر اثرات کو تقریباً 50 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
کولمبیا یونیورسٹی نیویارک، ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ، ہارورڈ ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ، بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن اور کولمبیا میل مین اسکول آف پبلک ہیلتھ میں 2,280 مردوں پر کی گئی اس مشترکہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے زیادہ فضائی آلودگی کے دوران روزانہ یا ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ اسپرین کی صرف ایک گولی کھائی تھی، ان میں سینے پر بلغم اور سانس کی نالی میں سوزش سمیت، آلودگی کے مختلف اور ظاہری مضر اثرات میں واضح طور پر کمی آئی تھی اور ان کی شدت، اسپرین کھانے سے پہلے کے مقابلے میں 50 فیصد تک کم ہوگئی تھی۔
آلودگی کے اثرات جاننے کےلیے جن افراد کی صحت سے متعلق ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، وہ اپنی جوانی اور ادھیڑ عمری میں محنت مزدوری کیا کرتے تھے اور ان کا کام زیادہ تر کھلی فضا میں ہوتا تھا، جبکہ ان کی اوسط عمر 73 سال تھی۔
مطالعے میں جہاں یہ معلوم ہوا کہ اسپرین کھانے سے پھیپھڑوں پر فضائی آلودگی کے مضر اثرات نہ صرف 50 فیصد رہ جاتے ہیں بلکہ یہ کئی دنوں تک برقرار بھی رہتے ہیں۔
ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ماہرین اس بارے میں اب تک کچھ نہیں جان پائے ہیں۔ البتہ اس تحقیق کی طرف وہ اس لیے متوجہ ہوئے کیونکہ زیادہ آلودگی والے علاقوں میں رہنے والے کچھ لوگوں نے اسپرین کھانے کے بعد اپنا نظامِ تنفس بہتر ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔ یہ مطالعہ اس بات کی تصدیق کررہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں وہ یہ سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ پھیپھڑوں پر اسپرین کے مثبت اثرات کس طرح مرتب ہوتے ہیں اور یہ آلودگی سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیسے کرتے ہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ اسپرین کا تعلق دواؤں کی جس قسم سے ہے، اسے ’’اینسیڈ‘‘ (NSAID) کہا جاتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ شاید اینسیڈ قسم کی دوسری دوائیں بھی اسپرین کی طرح آلودگی کے اثرات کم کرسکتی ہیں۔ اس کےلیے بھی وہ ایک اور مطالعے کی تیاری کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔