کرپشن کی تحقیقات کیلیے دوسرے ملک سے مدد طلب کرنا میرا اختیارہے، ٹرمپ

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اکتوبر 2019
 صرف ایک عام فون کال کا معاملہ بہت بڑا بنادیا گیا ہے، امریکی صدر فوٹو:فائل

صرف ایک عام فون کال کا معاملہ بہت بڑا بنادیا گیا ہے، امریکی صدر فوٹو:فائل

 واشنگٹن: امریکی صدرٹرمپ 2020 کے صدارتی الیکشن میں اپنے ممکنہ حریف جوبائیڈن کے خلاف یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلینسکی کوفون کے معاملے پرکھل کرسامنےآگئے۔

ٹرمپ نے کہا کہ صرف ایک عام فون کال کا معاملہ بہت بڑا بنادیا گیا ہے، یوکرائنی صدر کومیرے فون کےمعاملے پرفضول باتیں کی جارہی ہیں، کرپشن کی تحقیقات کیلیے دوسرے ملک سے مدد طلب کرنا میرا اختیارہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹرمپ سے متعلق تہلکہ خیز خبر وائٹ ہاؤس سے ایک طالبعلم لے اُڑا

امریکی صدرنے کہا کہ کرپشن کے معاملات کی تحقیقات یا تفتیش کرنا میری ذمہ داری بھی ہے، بدعنوانی کی تحقیقات کیلیے دیگرممالک کوکوئی تجویزبھی دے سکتا ہوں، یہ کسی مہم سے متعلق نہیں، بڑے پیمانے پربدعنوانی کا معاملہ ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا کو کسی اورمعاملے پراتنی محنت کرتے کبھی نہیں دیکھا، گمراہ کن میڈیا اوران کی پارٹنرڈیموکریٹ پارٹی سے بیک وقت لڑرہے ہیں، میڈیا سے نمٹنے کیلیے بہترلوگوں کا انتخاب کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرائن صدر کے درمیان مشکوک گفتگو اور اس پر وائٹ ہاؤس کے اہلکار کے مستعفی ہونے کی خبرنے امریکا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انھوں نے یوکرائن پر دباؤ ڈالا کہ وہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں ان کے ممکنہ حریف جو بائیڈن کے متعلق تحقیقات کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔