لبنانی بھکارن کے بینک اکاؤنٹ میں 33 لاکھ درہم کا انکشاف

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 اکتوبر 2019
لبنان کے شہر سدون سے تعلق رکھنے والی وفا محمد اود کےاکاؤنٹ میں 13 کروڑ روپے کی رقم کا انکشاف ہوا ہے۔ فوٹو: خلیج ٹائمز

لبنان کے شہر سدون سے تعلق رکھنے والی وفا محمد اود کےاکاؤنٹ میں 13 کروڑ روپے کی رقم کا انکشاف ہوا ہے۔ فوٹو: خلیج ٹائمز

بیروت: لبنان کی ایک بھکاری خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں 33 لاکھ اماراتی درہم کے بقدر رقم موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو پاکستان روپوں میں 13 کروڑ 86 لاکھ روپے بنتی ہے۔

اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جمال ٹرسٹ بینک کو بند کیا گیا۔ اس سال اگست میں امریکی انتظامیہ نے مبینہ طور پر حزب اللہ کی مالیاتی مدد کا الزام لگایا تھا جس کے بعد لبنانی حکومت نے یہ بینک بند کردیا تھا۔

لبنان میں مرکزی بینک کے گورنر ریاد سلامے نے جمال ٹرسٹ بینک کے کھاتے داروں کو یقین دلایا ہے کہ بینک بند ہونے کے باوجود ان کی رقم محفوظ ہے۔

اس کے بعد بدھ کے روز لبنانی مرکزی بینک میں دو چیک دیئے گئے جو سوشل میڈیا پر مشہور ہوئے اور یہ دونوں چیک ایک خاتون وفا محمد الاود سے تعلق رکھتے تھے۔ معلوم ہوا کہ یہ ایک خاتون بھکاری کے چیک ہیں جو بالترتیب 18 لاکھ درہم اور 14 لاکھ درہم مالیت کے ہیں۔

یہ خاتون پورے دن شہر کے ایک بڑے ہسپتال کے باہر بھیک مانگتی رہتی ہیں اور حجن وفا کے نام سے مشہور ہیں۔ ہسپتال کا عملہ اس خاتون سے واقف ہے اور جیسے ہی ان کی بے تحاشا دولت کی خبر مشہور ہوئی لوگوں نے وفا پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔